صنعا۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بندوق بردار نے دو یمنیوں کو جو بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی میں برسرخدمت تھے، گولی مار کرہلاک کردیا۔ ریڈ کراس نے اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے رحمانہ اور صدمہ انگیز قرار دیا۔ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ یہ حملہ دانستہ طور پر کیا گیا تھا جبکہ دونوں افراد صنعا میں دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مختلف گاڑیوں میں سفر کررہے تھے جن پر ریڈکراس کی علامت واضح تھی۔ ریڈکراس کی ترجمان ریما کمل نے کہا کہ افسوسناک بات ہیکہ ہمارے جو ارکان عملہ کو بے رحمی سے ہلاک کردیا گیا جبکہ وہ صدا سے صنعا آرہے تھے۔ اس نے کہاکہ نامعلوم بندوق برداروں نے دونوں گاڑیوں کو کیوبیا امران نے روک کر ان پر فائرنگ کردی۔