یمن میں باغیوں کے یرغمال 6غیر ملکی رہا

صنعاء ۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے حوثی باغیوں نے 6غیر ملکی یرغمالوں کو رہا کردیا جو ملک کے دارالحکومت صنعا سے بذریعہ طیارہ اپنے اپنے وطن واپس ہوگئے ۔ ایئرپورٹ کے عہدیداروں نے کہا کہ 6یرغمالی خلیجی ملک عمان روانہ ہوگئے جس نے اُن کی رہائی کیلئے ثالث کا کردار ادا کیا تھا ۔ سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ یرغمالیو ںکو جاریہ سال کے اوائل میں یرغمال بنایا گیا تھا ان میں تین امریکی ‘ دو سعودی اور ایک برطانوی شہری تھا ۔ یرغمالوں کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی ۔