یمن میں باغیوں کی عدن کی سمت پیشرفت، 20 افراد ہلاک

صنعا ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں اور ان کے اتحادیوں نے یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن کی سمت پیشرفت جاری رکھی جس کے دوران زبردست جھڑپ میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ طبی اور صیانتی ذرائع کے بموجب سعودی زیرقیادت اتحادی افواج نے دریں اثناء مسلسل ساتویں دن بھی فضائی بمباری جاری رکھی، حالانکہ اعلان کیا گیا تھا کہ گذشتہ منگل کے دن سے بمباری کا سلسلہ منقطع کیا جارہا ہے۔ باغی اور ان کے اتحادی 200 انسانی جانیں 26 مارچ سے اب تک فضائی حملوں میں ضائع کرچکے ہیں۔ ایک ترجمان کے بموجب عدن میں جلاوطن صدر عبدالرب منصور ہادی کی وفادار فوجوں کو پسپا کردیا گیا جبکہ باغیوں نے ہادی کے آبادی مکان پر قبضہ کرلیا۔ ایک مقامی عہدیدار کے بموجب جرمن اور روسی قونصل خانوں پر بھی باغیوں کا قبضہ ہوگیا ہے۔ جھڑپ میں 9 باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔