یمن میں باغیوں اور قبائلیوں کے مابین جھڑپ ،20ہلاک

صنعا۔18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی شہر ایب میں باغیوں اور قبائلیوں کے درمیان جھڑپوں میں20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ یمن کے جنوبی صوبے البائدہ میں جمعرات کو جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی مقامی شاخ انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے حوثی باغیوں کے ایک قافلے کو روک لیا تھا ۔