یمن میں القاعدہ کار بم دھماکہ، 9 ہلاک

یمن سے شل باری اور راکٹ حملوں میں 4 سعودی فوجی ہلاک
عدن /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم بردار نے دھماکو مادوں سے بھری ہوئی کار یمنی فوج کی چوکی کے قریب دھماکہ سے اڑادی، جس سے 9 فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس حملہ کے لئے القاعدہ کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ حملہ صوبہ حضر موت کے شہر قوتون کے قریب کیا گیا۔ ریاض سے موصولہ اطلاع کے بموجب یمن سے راکٹ حملوں اور شلباری میں چار سعودی فوجی ہلاک ہو گئے، جب کہ یمنی ذرائع کے بموجب صوبہ دالیہ میں حکومت حامی فوجیوں اور باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 9 باغی ہلاک کردیئے گئے۔ سعودی عرب زیر قیادت مخلوط اتحاد نے گزشتہ ہفتہ سے اپنے حملوں کے دائرے میں یمن میں وسعت پیدا کردی ہے۔ سعودی اخبارات کے بموجب سعودی فوج نے جوابی فائرنگ کی۔