صنعاء ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یمنی دستوں نے آج القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ سے ایک بیرونی شہری کے بشمول 8 یرغمالیوں کو آزاد کرالیا اور انتہا پسندوں کو صبح سویرے کی گئی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا، ایک سیکوریٹی عہدیدار نے یہ بات کہی۔ یمن کی سپریم سیکوریٹی کمیٹی سے وابستہ عہدیدار کے مطابق تمام 7 اغواء کار غیر منکشف مقام پہ کئے گئے ریسکیو آپریشن میں مارے گئے جبکہ انہوں نے بیرونی شہری کی قومیت نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سیکوریٹی سرویسز کو دہشت گرد القاعدہ کے عناصر کے مقام کے بارے میں اطلاع ملتے ہی وہ 8 یرغمالیوں (7 یمنی اور ایک بیرونی شہری) کو رہا کرانے کے مشن پر نکل پڑے۔ انسداد دہشت گردی فورسس نے کامیاب آپریشن میں تمام یرغمالیوں کو آزاد کرالیا۔