صنعا۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں ایران نواز حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے صعدہ میں عرب اتحادی فوج کی بمباری میں ایک ایرانی اور ایک لبنانی جنگجو مارا گیا۔ ادھر ایک دوسری پیشرفت میں یمن کی آئینی فوج نے شمالی صعدہ کی باقم ڈائرکٹوریٹ کے اہم علاقے آل صبحان کو باغیوں سے واپس لے لیا۔ بریگیڈ تین کے فوجیوں نے آل صبحان میں حوثی باغیوں کا گھیراؤ کیا اور کارروائی میں 19 جنگجو ہلاک اور 22 زخمی بھی ہوئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے عسکری حکام نے ایک بیان میں کہا کہ صعدہ گورنری میں عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے حوثی دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پربمباری کی جس کے نتیجہ میں حوثیوں کے ایرانی اور لبنانی دواسلحہ ساز ہلاک ہوگئے۔