یمن: قیام امن کے اجلاس میں جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ

صنعاء۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں قیام امن کے لیے ہونے والے اجلاس میں ’جنگ بندی کو میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے، یمن کے مستقبل اور قیام امن کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 3روزہ کانفرنس اتوار کے روز شروع ہوئی، اجلاس کے پہلے روز اقوام متحدہ یمن میں جنگ بندی کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی اور اتحادی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی مدت اتوار کو ختم ہوگئی، یمن پر اقوامِ متحدہ کے نمائندے اسماعیل اولد شیخ احمد نے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں فریقین پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی بنیادوں پر قائم کی گئی جنگ بندی مستقل امن میں تبدیل ہو، یمن کے صدر منصور ہادی بھی اجلاس میں شریک تھے، تاہم حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔