یمن: قبائیلیوں نے تیل کی بڑی پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

صنعا۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن میں مسلح قبائلیوں نے کارروائی کرتے ہوئے تیل کی مرکزی پائپ لانے کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ قبائلی ذرائع اور صنعتی عہدیداروں کے مطابق بحرہ احمر کے ایکسپورٹ ٹرمینل کی طرف سپلائی مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے۔ یہ پائپ لائن 435کلومیٹر طویل ہے۔ فوری طور پر اس کارروائی کے محرکات سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ یمن تیل پیدا کرنے والا کوئی بڑا ملک تو نہیں لیکن اس کی اپنی غیر ملکی آمدنی کا 90 فیصد انحصار تیل اور گیس کی برآمدات پر ہے۔