یمن سے پاکستانی شہریوں کا تخلیہ آپریشن مکمل

اسلام آباد 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے آج ایک اہم ترین بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ یمن سے تمام پاکستانی شہریوں کا تخلیہ مکمل کرلیا گیا ہے جو وہاں سے نکلنے کیلئے بے چین تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سعودی کی قیادت میں فضائی حملوں کے بعد یمن کی صورتحال مزید بگڑ گئی تھی جو شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کررہی ہے جنہوں نے حکومت کا تختہ پلٹ دیا ہے ۔ دوسری طرف پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی یہ اطلاع دی ہے کہ یمن میں پھنسے ہوئے 1019 پاکستانیوں کا گذشتہ دس دنوں کے دوران تخلیہ مکمل کرلیا گیا ہے جس کیلئے تین خصوصی طیاروں کا استعمال کیا گیا جبکہ بحری جہازوں اور زمینی راستوں سے بھی تخلیہ مکمل کروایا گیا۔دفتر خارجہ نے البتہ یہ بھی بتایا کہ 100 تا 150 پاکستانی شہری ہنوز قطر میں ہی قیام کے خواہاں ہیں لہذا انہیں وہیں چھوڑ دیا گیااور اس طرح اب حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کے جنگ زدہ یمن سے تخلیہ کے آپریشن کو مسدود کردیا ہے۔