ریاض۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن میں القاعدہ نے یرغمال بنائے گئے سعودی سفارت کار کو قریباً تین سال کے بعد رہا کردیا ہے اور وہ سوموار کو ریاض پہنچ گئے ہیں۔سعودی وزارت داخلہ نے عبداللہ الخالدی کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔انھیں 28 مارچ 2012ء کو عدن سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ وہ القاعدہ کی جانب سے ستمبر 2014ء میں جاری کردہ دو منٹ کی ایک ویڈیو میں نمودار ہوئے تھے۔اس میں ان کا سر ڈھانپا ہوا تھا اور انھوں نے ویڈیو میں سعودی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی رہائی کے لیے اغوا کاروں سے مذاکرات کرے۔