یمن جٹ طیارہ حادثہ ، ٹکنیکل خرابی کا نتیجہ

صنعا ۔ 28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج کہا کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران انجام دی جارہی فضائی بمباری میں جٹ طیاروں کے حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ ٹکنیکل خرابی ہے ۔اس جٹ طیارہ کے دو پائلٹوں نے ایف 15 سے خود کو باہر نکال لیا۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف بمباری جاری ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے عہدیدار نے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کو طیارہ سے خود کو محفوظ طورپر نکال لینے والے دو پائلٹوں کی صحت بہتر ہے ۔ امریکہ نے ان پائلیٹوں کو بچانے کے لئے مدد کی پیشکش کی ہے ۔ امریکی ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ اس حادثہ کے بعد امریکی ہیلی کاپٹر نے پرواز کرتے ہوئے ان پائلٹوں کو بچالیا ہے ۔ عہدیداروں نے مزید کہا کہ امریکہ کے جنگی پرواز طیارہ جہاز یو ایس ایس نیویارک سے ہیلی کاپٹر نے اڑان بھرکر امدادی کام انجام دیئے ۔ سعودی عرب اور اس کے سنی حامی حلیف ملکوں نے صنعا میں حوثی باغیوں کے صفایا کی مہم شروع کی ہے ۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کی اس فضائی کارروائی کیلئے ری فیولنگ ٹینکرس اور نگرانی کرنے والے طیارے فراہم کررہا ہے ۔ لیکن وہ اس فضائی حملوں میں راست طورپر حصہ نہیں لے رہا ہے ۔