یمن: بحیرہ احمر میں 18 ماہی گیروں کا قتل

صنعا۔ 19ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے الخوخہ علاقے میں بحیرہ احمر بندرگاہ میں جنگی بحری جہاز سے ماہی گیری کشتی پر کئے گئے حملے میں 18 ماہی گیروں کو قتل کردیا گیا۔ماہی گیروں کے خاندان کے ارکان نے بتایا کہ جنگی جہاز کی جانب سے کئے گئے حملے میں کشتی پر سوار صرف ایک شخص زندہ بچ پایا۔سعود عرب کی قیادت میں اتحاد نے کشتی پر حملہ کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ماہی گیروں پر ایک نامعلوم بحری جنگی جہاز سے فائرنگ کی گئی جس میں 18افراد ہلاک ہو گئے ۔