یمنی فوج کی کلیدی بندرگاہ کی جانب پیشرفت

الدریھمی (یمن) ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی حکومت حامی افواج باغیوں کے زیرقبضہ ایرپورٹ کے قریب پہنچ گئیں جبکہ انہوں نے تیز رفتار جارحانہ کارروائی اہم بندرگاہ کی جانب جاری رکھی جس سے اقوام متحدہ میں اپنے اہم امدادی اشیاء کی بحری جہازوں کے ذریعہ جنگ زدہ ملک یمن کو منتقلی کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی۔ یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان جنگ کے دوران کم از کم 139 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ جارحانہ کارروائی سے اس علاقہ کے 6 لاکھ مقامی شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی جبکہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے انتباہ دیا ہیکہ پورے یمن میں کسی بھی قسم کی آفت کے انسداد کیلئے بحری جہازوں کے ذریعہ اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء روانہ نہیں کی جاسکیں گی۔ حدیدہ پر سعودی زیرقیادت اتحادی فوج نے گذشتہ تین سال کی جنگ کے دوران قبضہ کر رکھا ہے جس میں 10 ہزار سے زیادہ انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔