یمنی سرحد پر دھماکہ میں سعودی کرنل ہلاک

ڈپٹی سارجنٹ بھی دھماکہ کی زد میں آگیا ۔ فائرنگ کا تبادلہ
ریاض 26 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سینئر سعودی عہدیدار اور ایک بارڈر گارڈ یمن سے ملنے والی سرحد پر ہوئے ایک سرنگ دھماکہ میں ہلاک ہوگئے ۔ وزارت داخلہ نے آج یہ بات بتائی ۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ کرنل حسن گسوم اگیلی اور ایک ڈپٹی سارجنٹ کل رات دیر گئے جیزان ضلع میں ہلاک ہوگئے جبکہ چار دوسرے گارڈز معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ماہ مارچ میں عرب اتحاد قائم کرکے یمن میں حملوں کے آعاز کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے اگیلی سب سے سینئر عہدیدار ہیں۔ یہ سرنگ دھماکہ شدید نوعیت کا تھا اور اس کے نتیجہ میں سرحدی ضلع میں پٹرولنگ کرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پوہنچا۔ وزارت نے کہا کہ یہاں حملہ کے بعد کمک روانہ کردی گئی تھی تاہم اس کے بعد یمنی سرحد کے اندر کئی ٹھکانوں سے بھاری فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں سعودی دستوں نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ سعودی عرب کی جانب سے چھ ماہ قبل یمن میں حوثی باغیوں کو کچلنے کے مقصد سے حملے شروع کئے گئے تھے ۔
تاکہ وہاں صدر عابد عبدالرب منصور کی مدد کی جاسکے جو باغیوں کے حملوں سے بے اثر ہوتے جا رہے تھے ۔ سعودی عرب کے حملوں کے نتیجہ میں حوثی باغیوں کی پیشرفت متاثر ہوئی ہے اور یہ ادعا کیا جا رہا ہے کہ ان کے حوصلے بھی پست ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کو اندیشہ تھا کہ حوثی باغی سارے یمن پر قبضہ کرلیں گے اور پھر ان کا پڑوسی ایران سے اتحاد ہوجائیگا ۔ صدر عبدالرب منصور ہاری گذشتہ دنوں یمن واپس ہوگئے ہیں اور انہوں نے سارے یمن کو حوثی باغیوں سے آزاد کروانے کا عزم کیا ہے ۔