یمنی ریاست اور عوام کی تباہی کی تمام تر ذمہ دار حوثی ملیشیا

صنعا ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں 7 جماعتوں نے یمنی عوام پر مسلط کی جانے والی جنگ اور اس کے نتائج کا تمام تر ذمّے دار حوثی ملیشیا کو ٹھہرایا ہے۔جنرل پیپلز کانگریس سمیت سات جماعتوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ "اگر حوثیوں کی جانب سے بزور طاقت سیاسی عمل کا تختہ نہ اْلٹا جاتا تو آج یمن امن و استحکام کا نقشہ پیش کر رہا ہوتا۔ حوثیوں نے ریاستی اداروں پر قبضہ کیا اور ان کو بیرونی ہدایات پر چلایا اور آئینی حکومت کا خاتمہ کر کے یمنی عوام کے حق رائے دہی کو پامال کر ڈالا”۔بیان کے مطابق حوثی ملیشیا جنگ کو برقرار رکھنا چاہتی ہے تا کہ انسانی المیے کو آخری حدوں تک پہنچا دے جس نے یمن کی ریاست اور عوام کو تباہ کر دیا۔