یلا ریڈی میں پولیس ملازمین کی شجر کاری مہم

یلاریڈی۔/2اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل مستقر کے جیو ادان ہائی اسکول پر ٹی جی وی پی کی زیر نگرانی شجر کاری عمل میں آئی۔ اس موقع پر انچارج تحصیلدار نرسملو نے طلباء کے ساتھ مل کر 50پودوں کی شجر کاری کی۔ منڈل لنگم پیٹ پر بھی ٹی جی وی پی کا ہریتا تلنگانہ پروگرام کے تحت مقامی پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر راکیش کی نگرانی میں شجر کاری عمل میں آئی۔ پولیس ملازمین نے 200پودے لگائے۔ اس موقع پر ایس آئی کمار راجا، لکشما ریڈی، شبیر، روی، دسرو، عبدالحمید، ٹی جی وی پی ضلع قائد پرکاش نائیک، ڈیویژن سکریٹری ستیش موجود تھے۔