یلا ریڈی میں دو علحدہ سڑک حادثات

لاری کی ٹکر سے ایک ‘ بائیک سے گر کر ایک نوجوان ہلاک

یلاریڈی ۔ 20 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بائیک پر جا رہے نوجوان کو سامنے سے آ رہی لاری نے ٹکر دے دی جس سے یہ نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے بنجر تانڈا کے پاس پیش آیا ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے راگھوا پلی سے تعلق رکھنے والا 38 سالہ ملیش کو بیوی درگامنی ‘ بیٹا اور ایک بیٹی ہیں ۔ روزگار کے لئے ملیش حیدرآباد جا کر وہاں مستری کا کام کرکے اپنی زندگی بسر کر رہا تھا ۔ ہفتہ گوپیا آیا ملیش وہاں سے ایکسل گاڑی پر اپنے موضع کا رخ کر رہا تھا کہ بنجرتانڈا کے پاس مقابل سمت سے آ رہی لاری نے اسے ٹکر دے دی جس سے یہ مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ منڈل گنڈھاری کے جیمنی تانڈا سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ نوجوان گوپیا بائیک بے قابو ہر کرگر پڑنے سے ہلاک ہوگیا ۔ منڈل سب انسپکٹر ستیہ نارائینا کی تفصیلات کے مطابق تانڈا کے گوپیا کھیت کا کام کر نے کے لئے رات کو گھر سے نکلا کہ درگم موضع کے قریب پہنتے ہی بائیک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے موجود کھڈے میں جا گرا جس سے یہ شدید زخمی ہو کر مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ متوفی کی بیوی بوجی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔