یلاریڈی۔11جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ میں سجن پلی یلاریڈی شاہراہ حادثوں کا سبب بن گئی ہے ۔ پھر بھی متعلقہ پنچایت راج عہدیدار تماشائی بن کر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ آئے دن اس شاہراہ پر گاڑی راں حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے زخمی ہورہیہیں ۔ سجنپلی اسٹیج سے یلاریڈی تک بلارم سے 12کلومیٹر بی ٹی سڑک ہے جس کی جگہ جگہ کھڈے پڑنے سے حستہ ہونے سے خطرناک بن گئی ہے ۔ کئی عرصہ سے مرمت کا کام بھی انجام نہ دیئے جانے پر بڑے بڑے کھڈے پڑگئے ہیں ۔ منڈل کے لونکل پلی ‘ مالاپائی ‘ شٹ پلی سنگاریڈی ‘ پرملا تانڈا ‘ پرملا کی عوام اس شاہراہ سے یلاریڈی پہنچتے ہیں ۔ سجن پلی کے قریب کلورٹ کے پاس گذشتہ سال اگست میں ہوئی بارش سے سڑک کے درمیان میں بڑا شگاف پڑگیا ہے جس پر عوام نے اس شگاف کو پتھروں سے بھردیا ۔ ایک ماہ قبل ہی اس جگہ دوسرا کھڈا پڑگیا ہے جس سے یہ سڑک حادثاتی بن گئی ہے ۔ 10ماہ میں 8 حادثات پیش آئے ۔ زیادہ تر بائیک پر جانے والے افراد حادثہ کا شکار ہورہے ہیں ۔ عوامی شاہراہ پر اتنے شگاف پڑنے پر بھی متعلقہ عہدیدار عدم دلچسپی کااظہار کررہے ہیں جس سے عوام میں برہمی پائی جاتی ہے ۔ کئی دہوں سے اس سڑک کی مرمت نہ کی گئی جس سے مکمل سڑک خستہ ہوچکی ہے ۔ گاڑی راں افراد اس سے گذرنے کیلئے خوف کھارہے ہیں ۔ آئے دن پیش آرہے حادثوں کو دیکھ کر بھی عہدیداروں میںبیداری دیکھنے میں نہ آئی ہے ۔ جلد از جلد سڑک کی مرمت اور کلورٹ کی مرمت کرنا اشد ضروری ہے ورنہ انسانی زندگیوں کو خطرہ برقرار رہے گا ۔