پرنسپال جیوتی لکشمی رنگے ہاتھ پکڑی گئی
یلاریڈی /26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کے گریجن گوروکل گرلز اسکول پرنسپل جیوتی لکشمی ناجائز طریقہ ہاسٹل سے اناج منتقل کرتے ہوئے طلباء کے تنظیم ارکان کے ہاتھوں پکڑی گئیں ۔ تلنگانہ ویلفیر گریجن گرلز اسکول وارڈن کی خدمات انجام دے رہے جیوتی لکشمی دوپہر کو اسکول سے ناجائز طریقہ سے طالبات کو فراہم کی جانے والا اناج وغیرہ منتقل کر رہی تھیں ۔ طلباء تنظیم ارکان نے بتایا کہ ان کا یہ روز کا معمول رہا ہے ۔ آج رنگے ہاتھ پکڑی گئیں ۔ پرنسپل کے ناجائز طور پر دال ، تل ، میٹھیاں ، روٹی ، اسٹیشل پلیٹس ، بیڈ شیٹس تھیلے میں ڈال کر گھر کو لیجارہی تھیں کہ ارکان نے پولیس اسٹیشن کے قریب انہیں پکڑ لیا اور اناج کو ہاسٹل منتقل کرتے ہوئے ریونیو عہدیداروں کو اطلاع دی گئی ۔ جس پر گردوار مسٹر وینکٹ ریڈی نے پہونچکر پنچنامہ کیا ۔ جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ پرنسپال کے تھیلے میں پانچ کیلو تل ، پانچ کیلو رائیاں ، پانچ کیلو دال اور پانچ بیڈ شیٹس 6 اسٹیل پلیٹ ، تین کیلو مرچ پائے گئے جس کو مہر بند کیا گیا ۔ پنچنامہ کی رپورٹ مقامی تحصیلدار مسٹر انجیا کے حوالے کردی ۔ اس طرح اسکول و ہاسٹلوں میں ذمہ دار ہی غریب طلباء و طالبات کے اناج کو بھی اڑانے لگے تو پھر غریب طلباء کا کیا ہوگا ۔ اس قدر لالچ بھرے و بدعنوان عہدیداروں کو خدمات سے ہمیشہ کیلئے برخواست کیا جائے تاکہ پھر کوئی ملازم سرکار اپنے عہدہ سے اس طرح گھٹیا کام انجام دینے پر ہزار مرتبہ سونچے اور سرکار اقامتی اسکول ذمہد اران پر کڑی نگرانی کے انتظامات کرے ۔