یلاریڈی۔/5 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ڈیویژن کے مختلف علاقوں اور مختلف تانڈوں کی عوام کو غیر معمولی پانی کی قلت سے دشواریوں کا سامنا ہے۔ جس سے خواتین دور دراز علاقوں سے پینے کا پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ یلاریڈی کے تما پور تانڈا میں پینے کے پانی کی شدید قلت پر عوام روزانہ پانی کیلئے زرعی کھیتوں کا رخ کررہے ہیں۔ تانڈا کی پانی کی ٹانکی کو پانی سربراہ نہ ہونے سے یہ مشکلات پیش آرہی ہیں۔ روزمرہ زندگی کیلئے ضروری پانی کی قلت پر عوام نے ذمہ داروں کو فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ عہدیدار دلچسپی لیتے ہوئے آبی قلت کو دور کرنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔