یلاریڈی۔/20جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ڈگری کالج کی جدید عمارت جو کئی سال سے تعمیر ہورہی ہے اور آج تک مکمل نہیں کی جاسکی آخر اس کا افتتاح کب ہوگا۔ ؟ یلاریڈی حلقہ کانگریس پارٹی انچارج نلامڈگو سریندر نے راہول کا پیغام پدیاترا کے دوران منڈل کے متمال، ردرارم، ملکا پور، الماجی پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2008 میں اسوقت کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کو ڈگری کالج کی منظوری دی تھی اور 2009میں عمارت کیلئے فنڈ منظور کیا گیا لیکن یہ عمارت مکمل تو دو سال قبل ہی ہوگئی لیکن آج تک افتتاح سے قاصر ہے۔ کالج عمارت کی دیگر ضروریات و سہولیات کو مکمل نہیں کیا گیا جس سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنے عارضی عمارت جونیر کالج میں تعلیم حاصل کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر سبھاش ریڈی، کرشنا ریڈی، ہنمنت ریڈی موجود تھے۔