یلاریڈی ۔ 28۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی میں جدید طور پر عہدہ سنبھالنے والے پنچایت سکریٹریز کو MPP گنگادھر نے بہترین خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا ۔ منڈل کے 10 گرام پنچایتوں پر جدید سکریٹریز کو مقرر کئے جانے پر انہوں نے ان پنچایت سکریٹریز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ مواضعاتی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے ہمیشہ کوشاں رہنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر EOPRD سبرامنیم اور عملہ موجود تھا ۔ جدید طور پر مقرر کئے گئے پنچایت سکریٹری یہ ہیں ۔ ویلوٹلا نوین کمار ، لکشمی پور ، پراوین کمار ، اہیل واڑہ ، نوین ، اناساگر ، پراوین ، اڑوی لنگا ، سومار پیٹ راجو ، تما ریڈی ، سوکمار ، بھکنور ، سائیلو ، جنگامائی پلی سورینا ، اور تمال پر اشوک نے پنچایت سکریٹری عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے سات گرام پنچایتوں پر بھی جدید پنچایت سکریٹریز کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس موقع پر منڈل MPP اوشماں MPDO رمیش نائیڈو کی موجودگی میں جدید سکریٹریز نے رپورٹ کی ۔ منڈل کے تانڈور پنچایت کو چیاسری ، دھرما ریڈی کو ستیہ نارائنا ، جپتی جانکم پلی کیلئے پدما ، آتماکور کو وناجا ، یلارم پنچایت کو گنگا جمنا ، جلال پور کو سندیپ کمار ، لنگم پلی کو مادھوی لتا کو مقرر کیا گیا ہے ۔ منڈل گندھاری پر بھی جدید سات پنچایت سکریٹریز کا تقرر عمل میں آیا ہے ۔ جس میں چدمل پنچایت کیلئے گنگا پرساد ، درگم پنچایت ، پرسنیتا ، وجاپلی کو سریدھر ، مانو سنگھم پر ملیشم پیٹ سنگم پر راج کمار ، ستیائی پلی پنچایت کو سرینواس ، مدیلی پنچایت پر شیخ چاند نے سکریٹری کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کر لیا ہے ۔