یلاریڈی ۔22جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر پولیس اسٹیشن کے روبرو اے ایس آئی مسٹر کمار راجا کی زیرنگرانی پولیس نے گاڑیوں کی تنقیح کی ۔ اس موقع پر ضروری کاغذات کے بنا گاڑی چلانے والوں پر جرمانے عائد کئے ۔ پولیس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے دس افراد کے خلاف کیس درج کیا اور ہزار روپئے جرمانے عائد کئے ۔ اس موقع پر محلہ میں کرن ‘ مرلی‘ یادگیری اور دوسرے موجود تھے ۔