یلاریڈی 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل لنگم پیٹ مستقر پر کستور با گاندھی اسکول کی منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ سعید نے اچانک دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ طالبات کو دیئے جارہے کھانے کا معائنہ کیا ۔ چاول ناقص پکانے پر اور سالن پانی کی طرح ہونے پر ایجنسی ذمہ داران پر برہمی کا اظہار کیا ۔ اسکول میں ناقص سڑے ہوئے ترکاریاں ہونے پر انہوں نے پرنسپال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ غریب طالبات کو ناقص غذا سربراہ کریں گے کیا اور ناقص خراب ترکاریاں آپ کھائیں گے سوال کیا ۔ اپنا رویہ بدلنے کے احکام دیئے ورنہ اعلی عہدیداروں سے شکایت کرنے کا انتباہ دیا ۔