یلاریڈی /9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ سے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی امیدوار سریندر نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اور کانگریس کے دو اور قائدین ناراض ہوئی ٹکٹ نہ دینے پر آزاد امیدوار کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ جس میں جناردھن گوڑ اور آکولا سرینواس شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ وائی ایس آر کانگریس سے مسٹر سدھارتا ریڈی نے امیدواری پرچہ داخل کیا ۔ اس طرح یلاریڈی سے لوک ستہ کانگریس ، تلگودیشم ، بی جے پی ، ٹی آر ایس ، وائی ایس آر کانگریس امیدواروں نے اب تک پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔