یلاریڈی ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : یلاریڈی مستقر پر رائے دہی کے دن پولنگ سنٹروں کے قریب کانگریس ، ٹی آر ایس قائدین و ارکان میں غیر معمولی کشیدگی دیکھنے میں آئی ۔ کانگریس قائد ستیہ نارائنا پر ٹی آر ایس ارکان نے حملہ کیا ۔ یہ جھگڑا ہوئے چند گھنٹوں میں ہی کانگریس ارکان نے ٹی آر ایس کے قائدین انیل کمار ، سدھارتا ریڈی نے حملہ کردیا ۔ یلاریڈی ڈی ایس پی مسٹر چندرا شیکھر گوڑ نے دونوں گروہوں پر مقدمات درج کیا ہے ۔ زخمی انیل کمار ، سدھارتا ریڈی کو علاج کے لیے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے چوکسی اختیار کر کے حالات کو مزید مکدر ہونے نہ دیا اور جلد از جلد قابو میں کرتے ہوئے پرامن رائے دہی کو یقینی بنایا ۔۔