یلاریڈی ۔ 13؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل ڈیویژن میں حاجی پور پنچایت حدود والے کٹہ کندا کے تانڈا میں رات کے وقت چیتے پر حملہ کرکے اسے جنگل کی طرف گائے لے جاکر اسے چیر پھاڑ دیا ۔ گھر کے سامنے باندھ کر رکھی گائے کو اپنی عذا بناتے ہوئے رات دیر گئے چیتے نے اس پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا ۔ کتوں کے بھونکنے کی آواز پر گھر والے بیدار ہو کر باہر دیکھنے پر پتہ چلا کہ گائے موجود نہیں ہے ۔ صبح جنگل سے تلاش نے پر گائے کی نعش نصف کھائی ہوئی اور زمین پرچیتے کے پنجے صاف نظر آئے ۔ اس گائے کے مالک اور علاقہ کی عوام نے مل کر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے شکایت کی ۔ مقامی موضع کی عوام میں خوف و ہراس پایاجاتا ہے اور پالتو جانور اب غیر محفوظ ہیں ۔