یلاریڈی میں پولیس کے روبرو ایک شخص پر حملہ

یلاریڈی۔26ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سداشیونگر پولیس اسٹیشن پر پولیس ملازمین کے روبرو ہی ایک فرد پر جان لیوا حملہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل کے نائب سرپنچ مسٹر الطاف اسکوٹر پر رینی گایتری شوگر فیکٹری جارہے تھے کہ ان کے انتظار میں پہلے سے ہی حملہ کرنے کا منصوبہ بناکر بیٹھے دو بھائی عزیز ‘ نظیر نے پولیس اسٹیشن کے روبرو ہی آہنی ہتھیار سے حملہ کرنے لگے جس پر الطاف نے فوری اسکوٹر پولیس اسٹیشن کے اندر گھسادی لیکن پولیس کے آنکھوں کے سامنے ہی یہ دو بھائی نائب سرپنچ الطاف پر حملہ کر کے زخمی کردیا ۔ الطاف ان دو بھائیوں کو 50ہزا ر روپئے باقی ہے اور دو ماہ میں ادا کرنے کا تحریری طور پر معاہدہ نامہ موجود ہے ۔ روپئے دے دینے کی بات کرنے پر بھی یہ لوگ حملہ پر اتر آئے کہہ کر الفطا نے پولیس میں اپنی شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے عزیز ‘ نظیر کے خلاف کیس درج کرلیا ۔