یلاریڈی ۔11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مقامی تحصیل آفس پر تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی کی زیر صدارت منعقدہ پرجا وانی میں سرکاری اراضی کیلئے ‘ انتودیا راشن کارڈ کیلئے دو درخواستیں دی گئیں ‘ جسے ضلع کلکٹر کو روانہ کر کے حل کرنے کی بات کہی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار مسٹر نرسملو‘ محکمہ زراعت اے او سنتوش کمار موجود تھے ۔ منڈل تاڑوائی میں پرجاوانی پروگرام کے دن مختلف مسائل پر آٹھ افراد سے درخواستیں دیئے گئے ۔ اس موقع پر تحصیلدار گنگادھر ‘ ایم پی ڈی او لکشمن ‘ ڈپٹی تحصیلدار ایشور ‘ سب انسپکٹر ناگراجو‘ ریونیو انسپکٹر نرمل راؤ ‘ اے پی ایم معید‘ اے ای گری ‘ ڈاکٹر چندر شیکھر شرما‘ سوپروائیزر چندرکلا‘ ہاؤزنگ عملہ میں افتخار اور دوسرے موجود تھے ۔