یلاریڈی میں ٹی آر ایس حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام

یلاریڈی ۔ 10ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کا 100روزہ اقتدار عوام کیلئے مایوس کن رہا ۔ انتخابات میں کئے گئے وعدے آج تک کسی پر عمل آوری نہ ہوسکی ۔ یلاریڈی حلقہ انچارج تلگودیشم قائد سبھاش ریڈی نے مستقر پر پارٹی ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ 100روزہ حکمرانی میں برقی کا مطالبہ کرنے والے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور کسانوں کو صرف دو تین گھنٹہ ہی برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ حلقہ یلاریڈی میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی کو زرعی آب دیا جائے گا کہنے والے کے سی آر کو یہ پتہ نہیں کہ فی الوقت فصلیں سوکھ رہی ہیں ۔ بارش کے ناکافی ہونے پر حلقہ یلاریڈی کو قحط زدہ کا اعلان کرنے کا انہوں نے ڈیمانڈ کیا ۔ اس موقع پر تلگودیشم قائدین میں مسٹر سائی پرکاش دیشپانڈے ‘ راج داس ‘ سرینواس کمار ‘ پرند راملو‘ تروپتی ریڈی موجود تھے ۔