یلاریڈی میں ٹریفک قوانین پرعمل آوری کا مشورہ

یلاریڈی۔ 6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے عوام ٹریفک قوانین پر ضرور عمل آوری کرنے یلا ریڈی سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر نے مشورہ دیا۔ انہوں نے یلاریڈی پر ٹریفک پر قابو کرنے کیلئے خصوصی اقدام کیا۔ یلاریڈی کی شاہراہ کے دونوں جانب لاپرواہی کے ساتھ گاڑیوں کو پارک کرنے والوں کے ساتھ کونسلنگ کی اور انہیں دوست طریقہ سے پارکنگ کرنے کو کہا کہ دوسروں کو دشواری نہ پیش آئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر ہفتہ واری بازار کے دن پولیس ملازمین سے ٹریفک پر قابو پانے کے لئے خدمات انجام دینے کی بات کہی۔ ٹریفک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کا انتباہ دیا۔ ٹریفک س متعلق عوام کو بیدار کرنے انہوں نے مائیک کے ذریعہ عوام کو آمادہ کیا۔ ٹریفک قوانین پر عدم عمل آوری سے روزانہ کئی حادثات پیش آرہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے اس پر خصوصی نظر بے حد ضروری ہے۔