2,640 لیٹر کیروسین اور 10 گیاس سیلنڈرس ضبط
یلاریڈی۔4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر انڈین آئیل کارپوریشن ڈیلر کے ذریعہ راشن شاپس کو کیروسین سربراہ کرنے والے ڈیلرس کے ہاں ناجائز طریقہ سے کیروسین ذخیرہ ہونے کی ضلع JC یادی ریڈی کو اطلاع ملنے پر JC کے احکام پر ریاستی ٹاسک فورس ٹیم نے یلاریڈی پہنچ کر تنقیح کی، جس پر مستقر کی تروملا رائس مل کے احاطہ میں رکھے ہوئے کیروسین ٹینکر کا عہدیدار OSD ناگیشور راؤ اور سدرشن ریڈی نے معائنہ کیا۔ ٹینکر میں ریکارڈ کے مطابق 6,573 کیروسین رہتا ہے مگر ٹینکر 9,213 لیٹر کیروسین ہونے کا انکشاف کیا گیا۔ 2,640 کیروسین زائد پایا گیا۔ DSO کونڈل راؤ نے اس کی تقریباً 6 لاکھ روپئے قیمت بتائی۔ ٹاسک فورس عہدیداروں نے ٹینکر کو مہر بند کرتے ہوئے ڈیلر کے خلاف 6A ریوینیو قانون کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اچانک کئے گئے ان دھاؤں میں ASO راج شیکھر اور انفورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار رویندر، کاشی ناتھ، رنگا سبایا، چندرا اور عملہ موجود تھا۔ بعدازاں ٹاسک فورس ٹیم نے یلاریڈی کلب روڈ پر واقع سینو نامی شخص کی دوکان پر دھاوا کیا جہاں گھریلو گیاس سلینڈروں سے چھوٹے سلینڈروں میں گیاس بھرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس دوکان سے ایک بڑا سلینڈرس چھوٹے گیاس سلینڈروں کو عہدیداروں نے ضبط کرتے گیاس فلنگ مشین کو مہر بند کردیا۔ دوکان مالک سرینواس کے خلاف ریوینیو قانون کے تحت 6A دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا انتباہ دیا کہ پھر کبھی ایسی حرکت کی گئی تو پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہا کہ اس شخص کے خلاف اب تک دو مرتبہ مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ۔ یہ تیسری مرتبہ ہے۔ ٹاسک فورس عہدیداروں کی غیرمعمولی ہلچل سے یلاریڈی میں گیاس کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے افراد کے دلوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ عوام کو اس طرح لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے، ورنہ کالا بازاری کا کاروبار یوں ہی چلتا رہے گا۔ تین مرتبہ مقدمات درج ایک ہی شخص کے خلاف ہونا اس بات کا کھلا ثبوت ہے۔ معقول آمدنی کے ساتھ کارروائی کی خاطیوں کو پرواہ نہ رہی۔