یلاریڈی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اساتذہ کا تربیتی پروگرام

یلاریڈی۔25 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی مستقر پر منڈل پریشد آفس میں نویں ‘ دسویں میں تعلیم خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سماجیات کے نصاب پر بدلے گئے نئے نصاب کی تربیت RVM عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ دی ۔ طلباء کو آسان زبان میںتدریسی خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا ۔ سوالات کے پرچہ جات بھی کسطرح ہوں بتایا گیا ۔ نصاب کے اہم اسباق پہلے اساتذہ پڑھنے کے بعد ہی طلباء کو پڑھانے کا مشورہ دیا اور مختلف عنوانات پر زور دینے کو کہا ۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں کے اساتذہ موجود تھے ۔