یلاریڈی میں وظیفہ یابوں کی کمیٹی کا قیام

یلاریڈی ۔2جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موظف ملازمین کی کمیٹی کا قیام یلاریڈی منڈل میں انتخابات کے ذریعہ عمل میں آیا ۔موظف ملازمین کے صدر کی حیثیت سے مسٹر جگدیشور ‘ نائب صدر جناب شرف الحق ‘ وینکٹیشم ‘ ڈی وینکٹیشم ‘ اسوسی ایٹ صدر کیلئے کاشی رام ‘ سکریٹری سبھاش ‘ جوائنٹ سکریٹری کیلئے بھومیا ‘ کشمیا ‘ پوشٹی ‘ آرگنائزنگ سکریٹری بھاسکر راجو ‘ ٹریژر ہنمنت ریڈی کو منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع سکریٹری سائیلو ‘ بانسواڑہ صدر روہت ریڈی موجود تھے ۔ یہ کمیٹی دو سالہ خدمات انجام دیتے ہوئے موظف افراد کے مسائل حل کرے گی ۔