یلاریڈی ۔ 7 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی میں حیدرآباد کے سگما ہاسپٹل کی زیرنگرانی منعقدہ شعور بیدار اجلاس میں ڈاکٹر ناگی ریڈی نے مواضعاتی علاقوں کے آر ایم پی ، پی ایم پی ڈاکٹروں کو موسمی امراض سے متعلق ضروری احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ بخار ، سر درد ، سردی مختلف بیماریوں کیلئے طبی معائنہ کرنے کو کہا ۔ اس سے زائد بیماری ہونے پر شہروں کے دواخانہ کو منتقل کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر سگما دواخانہ مینجر رام ناتھ ریڈی ، منڈل تاڑوائی کے پی ایم پی ، آر ایم پی سنگموں کے صدور راجیا ، جگدیشور ، سکریٹری ، خازن رمیش موجود تھے ۔