یلاریڈی 16 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو باہر نکالنے کیلئے منڈل سطح کے کھیلوں معاون ہے ‘یہ بات ہائی کورٹ وکیل جناب احمد قادر نے کہی۔ وہ اپنے والدین مرحوم محمد عبدالستار‘مرحوم ڈی جے بیگم کی یاد میں منڈل سطح کھیلوں کا انعقاد عمل میں لائے تھے جس کے اختتامی پروگرام میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں ہار جیت معمولی بات ہے جیت خود اعتمادی میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ بودھن ڈپٹی ڈی ای او پدمانابھم نے کہا کہ اسکولوں کی ترقی کیلئے جاری رقم کا تعاون قابل ستائش ہے ۔ منڈل لنگم پیٹ کے شوبھودیا ہائی اسکول سے تعلق رکھنے والے سائی دیویا ‘فرحین سلطانہ کو گذشتہ سال دسوں کے امتحانات میں اعلی نشانات حاصل کرنے پر فی کس 15 ہزار نقد انعامات معین احمد قادری نے تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ایم ای او مسٹر مان سنگھ ‘ایم پی ڈی او ستیش سرپنچ بالا منی‘ ایم پی ٹی سی ایدالئے ‘ رکن معاون مسٹر شیخ قاسم اور دوسرے موجود تھے ۔