یلاریڈی ۔ 10اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعات میں مستحق تمام معذورین کو وظائف دینے کی مانگ کرتے ہوئے معذورین سمیتی کی زیرنگرانی منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے معذورین منڈل پریشد آفس کے روبرو بودھن ۔ حیدرآباد شاہراہ پر احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے راستہ روکو کیا ۔ اسموقع پر معذورین نے کہا کہ تلنگانہ سرکار معذوروں کے فیصلہ کو چھوڑ کر معذور ہونے پر ہی ہر ایک معذور کو 1500/-روپئے وظیفہ مقرر کرے ۔ صداقت نامہ نہ ہونے پر مستحق افراد کو وظائف سے دور رکھنا ٹھیک نہیں ہوگا ‘ ہر معذور مستحق فرد کو وظیفہ جاری کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی منڈل پولیس مقام احتجاج پہنچ کر معذورین کا احتجاج ختم کروایا جس پر معذورین نے منڈل پریشد آفس کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ ایم پی ڈی او رمیش نائیڈو معذورین کے پاس آکر ان سے بات کی اور کہا کہ مستحق تمام معذور افراد 15 اکٹوبر تک سادہ کاغذ پر تفصیلات درج کر کے انہیں دیں ۔ ہر مستحق کو سرکاری وظائف ضرور جاری کئے جائیں گے جس پر معذورین نے اپنا احتجاج ختم کیا ۔ اس موقع پر سینکڑوں معذورین نے احتجاج میں حصہ لیا ۔