یلاریڈی میں مدرسہ انوار العلوم عباسیہ کا سالانہ جلسہ

یلاریڈی ۔ 28 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کی دینی درس گاہ ، مدرسہ انوار العلوم عباسیہ ملحقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا سالانہ جلسہ زیر سرپرستی مولانا شاہ محمد خلیل حسین شطاری القادری 29 مئی بروز جمعہ احاطہ مدرسہ ہذا پر عمل میں آئیگا ۔ مہمان خصوصی سید شاہ عزیز اللہ قادری ، شیخ العقائد جامعہ نظامیہ مولانا محمد ابوالحسن علی رضوی القادری بانی جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ ، مولانا محمد منظر حسین رضوی القادری صدر مدرس مدرسہ ہذا خطاب کریں گے ۔ مقامی نعت خواں میں جناب خواجہ قطب الدین صابر ، جناب عمر راشد القادری ، جناب رئیس الرحمن انعامدار شامل ہیں ۔ جلسہ کی نگرانی جناب شیخ غیاث الدین صدر کمیٹی مدرسہ ہذا کریں گے ۔ نظامت کے فرائض جناب سجاد اشرف رضوی القادری نظام پیٹ انجام دیں گے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام کیا گیا ہے ۔