یلاریڈی میں محصولات وصولی کیلئے عملہ سرگرم

یلاریڈی /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی مستقر پر گذشتہ ہفتہ سے گرام پنچایت عہدیدار مکانات کا ٹیکس وصولی کیلئے خصوصی ڈرائیور منعقد کر رہے ہیں۔ عرصہ دراز سے بقایا کو وصول کرنے ضلع کلکٹر کے احکام پر پنچایت سکریٹری کی صدارت میں گھر گھر جاکر محصولات وصول کیا جارہا ہے اور اب تک دو لاکھ روپئے سے زائد وصول کرلئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے بقایاجات ٹیکس ادا کرتے ہوئے پنچایت کی ترقی کو یقینی بنائیں ۔ ان محصولات سے بہی عوام کیلئے ضروریات پورا کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ اس موقع پر عملہ سنتوش کمار ، مہیدر اور دیگر موجود تھے ۔