یلاریڈی ۔ 10ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر سروے نمبر 1064-1065 میں موجود اراضی کا ضلع اراضی ریونیو انسپکٹر مسٹر سرینواس ‘ ڈپٹی انسپکٹر وینکٹیا ‘ مقامی سرویور نگنیش نے سروے کیا ۔ گورنمنٹ محکمہ جنگلات کوارٹرس عمارت سروے نمبر 1064 میں ہے کہہ کر محکمہ جنلات کے عہدیدار کہہ رہے ہیں جبکہ زیڈ پی ٹی سی سابق رکن سنجیوا ریڈی یہ عمارت سروے نمبر 1065 میں ہے بتارہے ہیں ۔ محکمہ صحرا آفس کے روبرو خالی اراضی ہماری ہے کہہ کر دو فریق ریاستی ہائیکورٹ کا سہارا لیا جس پر ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے اراضی کا سروے کر کے رپورٹ دینے لینڈ سروے عہدیداروںکو احکامات دیئے جس پر عہدیداروں نے متنازعہ اراضی کا سروے کیا ۔ سروے کے بعد اس کی رپورٹ عہدیدار ضلع کلکٹر کو دیں گے ۔ اس موقع پر سروے میں یلاریڈی سب ڈی ایف او وسنتا ‘ رینج عہدیدار رادھا کشن ‘ تحصیلدار الگزینڈر ‘ مقامی وی آر او روی کمار ‘ سب انسپکٹر راکیش ‘ سرپنچ بالامنی ‘ منڈل پریشد ارکان محمدیاد اللہ اور دوسرے موجود تھے ۔