یلاریڈی ۔ 10ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ ماڈل اسکول کی منڈل پریشد صدر اوشماں نے تنقیح کر کے طلبہ کو دیا جارہا کھانے کا معائنہ کیا اور مینو کے لحاظ سے غذا سربراہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او رمیش نائیڈو ‘ تحصیلدار سنگمیشور نے بھی تنقیح کی ۔ اساتذہ طلبہ کے حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا ۔ غذا میں ناقص پن ہونے کی شکایت پر پرنسپال سری لتا سے بات کرے ۔ طلبہ کو بہتر غذا مینو کے لحاظ سے دینے کے اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ۔ آئندہ کوئی شکایت نہ آئے ضروری خیال رکھنے کا مشورہ دیا ۔