یلاریڈی 28 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کارپوریشن قرضہ جات کیلئے درخواستیں دینے والے امیدواروں کا یلاریڈی منڈل پریشف آفس ای بی ایچ ایس بی آئی حدود میں قرضہ جات دیئے جانے کیلئے درخواستیں داخل کرنے والوں کا انٹرویو لیا گیا ۔ جملہ 138 درخواستیں وصول ہونے پر اس میں 28 ایس سی ‘76 بی سی 34 ایس ٹی درخواستیں موصول ہوئیں ۔ ایم پی ڈی او سریندر نے ایس سی کارپوریشن عہدیدار ویلین باتی مختلف بینکوں کے منیجروں کی موجودگی میں انٹرویوز منعقد کئے گئے ۔ منڈل لنگم پیٹ پر بھی کارپوریشن قرضہ کیلئے درخواستیںداخل کرنے والے امیدواروں کا انٹرویو لیا گیا۔ انٹرویو کیلئے بیروزگار افراد کی کثرت دیکھنے میں آئی ۔ اس موقع پر منڈل پریش صدر اے ای او مسٹر چندرایا‘ مقامی انڈین اوورسیس بینک عہدیدار جونیر اسسٹنٹ ملیش نے انٹرویوز لیئے ۔ جس میں ایس ٹی کے 60 امیدوار ایس سی کے 50 امیدوار اور بی سی کے 70 امیداوروں کا انٹرویو لیا گیا۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں بھی ایس سی ‘ایس ٹی ‘بی سی کارپوریشن سے قرضہ جات منظور کرنے کیلئے مقامی منڈل پریشد آفس پر انٹرویوز کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر امیدواروں کے اسنادات کا معائنہ کیا گیا ۔ منڈل ایم پی ڈی او مسٹررمیش نائیڈو نے مزید بتایا کہ ایس سی کارپوریشن کو 16 یونٹ ہونے پر آٹھ درخواستیں دی گئیں اور ایس ٹی کارپوریشن یونٹ کیلئے 69 درخواستیں داخل کی گئیں ہیں ۔ ان تمام کا بی سی کارپوریشن اے ای او راما راو ‘ دکن گرامینا بینک منیجر راما نند آندھرا بینک اسسٹنٹ منیجر نریش نے انٹرویو لیا ۔ یہ منڈل میں بیروزگاروں کی غیر معمولی کثرت دیکھی گئی۔