یلاریڈی۔یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قانون کے نزدیک سب مساوی ہیں ، قانون کسی کی جاگیر نہیںیلاریڈی منصف مجسٹریٹ شریمتی انیتا نے یہ بات کہی۔ انہوں نے یلاریڈی عدالت کے احاطہ میں منعقدہ قانون سے متعلق شعور بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام کو قوانین سے متعلق جانکاری رکھنا ضروری ہے۔ آپس میں لڑائی جھگڑے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔ کم عمر بچوں کو گاڑیاں نہ دینے کو کہا ۔ اگر کوئی حادثہ پیش آیا تو والدین ہی حادثہ کے ذمہ دار ہوں گے انتباہ دیا۔ اس موقع پر پی پی ویرانا، وکلاء کے بار اسوسی ایشن صدر مسٹر ستیش، وکلاء میں مسٹر گوپال راؤ ، سائی پرکاش، پنڈری، سرینواس اور دوسرے موجود تھے۔