یلاریڈی ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی سابق ZPTC مسٹر شیخ غیاث الدین کے مکان پر عید میلاپ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر یلاریڈی رکن اسمبلی رویندر ریڈی ، سابق رکن اسمبلی جناردھن گوڑ ، منڈل پریشد صدر گنگادھر ، نائب صدر سرینواس ، مارکٹ کمیٹی چیرمین کرشنا گوڑ ، تلگودیشم حلقہ انچارج سبھاش ریڈی ،محمد عباداللہ ، سید حبیب ، شیخ مجاز الدین ، نرسملو ، سائی رام اور دوسروں نے شرکت کی ۔ عید ملاپ پارٹی میں رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے اس تقریب کو ہندو مسلم اتحاد کا بہترین زینہ بتایا ۔