یلاریڈی ۔ 6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسروقہ موٹر بائیک سے ایک اور سرقہ کیلئے آئے سارقین کی موضع والوں نے خوب پٹائی کر کے پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل لنگم پیٹ کے سورائی پلی موضع حدود کا تولجانائیک تانڈا سے تعلق رکھنے والا ہریش ‘ سرینو ‘ دیوی داس نامی نوجوان رات دیر گئے سورائی پلی شیوار پر سائیلو کے نیشکر کے کھیت پر گڑ سرقہ کرتے ہوئے عوام کو ہاتھ لگے اور نے ان سارقوں کو خوب پیٹا اور صبح پولیس کے حوالے کردیا ۔ ان تین سارقوں سے پولیس نے پوچھ تاچھ کرنے پر سب انسپکٹر راکیش کویہ معلوم ہوا کہ ماچاریڈی منڈل کے وی آر او کی موٹر بائیک کاماریڈی میں سرقہ کر کے ہریش نے تانڈا پہنچ کر دیوی داس ‘ سرینو کو اپنے ساتھ لے کرایک اور سرقہ کیلئے نکل پڑے اور عوام کے ہاتھ لگ گئے ۔ عادی سارق ہریش پر پہلے ہی سے یلاریڈی تاڑوائی ‘ گندھاری ‘ لنگم پیٹ پولیس اسٹیشنوں میں مختلف مقدمات درج ہیں ۔