یلاریڈی۔/23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی علاقہ کے نندی واڑہ موضع سے تعلق رکھنے والا 82 سالہ ملیا نے خود پر کیروسین چھڑک کر خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر مسٹر ناگراجو کے مطابق ملیا چند سال سے علالت سے دلبرداشتہ ہوکر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی جس سے وہ 80فیصد جھلس کر بے ہوش ہوگیا افراد خاندان نے اسے کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا۔ جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ متوفی کو تین بیٹے ہیں۔ پولیس کیس درج کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے۔
تین سارق گرفتار، ڈھائی لاکھ مالیت کے زیورات برآمد
کریم نگر۔/23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کریم نگر کے علاقہ آدرش نگر میں سات سال سے قرگرم سارقین کی ٹولی کو بالآخر گرفتار کرلیا گیا۔ تھری ٹاؤن پولیس اسٹیشن سی آئی سدانندم نے بتایا کہ منچریال چوراہے کے قریب گاڑیوں کی تنقیح کے دوران سارقین کی سرگرم ٹولیوں کا پتہ چلا۔ ٹولی کئی سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تھی۔ سارقین ستیش ،راجو کے علاوہ ونپرتی ستیش کا مامو چلاراجو کوبھی گرفتار کرلیا گیا اور ان کی نشاندہی پر ڈھائی لاکھ روپئے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے۔ ایس آئی عظیم الدین، ہیڈ کانسٹبل پوچیا، کانسٹبل ذاکر، پرتاب سریندر و دیگر کی اعلیٰ عہدیداروں نے ستائش کی۔