یلاریڈی8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے جلدی پلی میں چلائے جارہے بلٹ شاپس پر پولیس انسپکٹر پلے رمیش نے دھاوا کرتے ہوئے 16 شراب کی بوتلیس ضبط کرلیں ۔ موضع کے پوچیا کے اپنا ہوٹل بر بلٹ شاپ چلانے کی اطلاع پر دھاوا کرکے پولیس نے بوتلیں ضبط کرلی اور پوچیا کے خلاف کیس درج کرلیا۔ واضح رہے کہ پوچیا غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرتا ہوا دوسری مرتبہ پکڑا گیا ۔ سب انسپکٹر نے عوام سے کہا کہ اگر مواضعات میں کوئی غیر قانونی طور پر شراب فروخت کررہا ہوں تو فوری اطلاع کرنے کا مشورہ دیا ۔ اطلاع دینے والے کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا ۔