یلاریڈی میں سڑک حادثہ ، کنٹینر شعلہ پوش

یلاریڈی /3 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی شیواں پر چنائی سے دہلی کی طرف جارہا کنٹینر گاڑی حادثاتی طور پر درخت سے جاٹکرایا ۔ جس کے کچھ لمحوں میں ہی آگ بھڑک اٹھی ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق چینائی سے نئی دہلی کو رین کوٹ کالڈ کے ساتھ جارہا کنٹینر حادثاتی طور پر درخت کو ٹکر دینے سے گاڑی کے سامنے والا حصہ چکنا چور ہوگیا اور کیابن کے اندر سے دھواں اٹھنا شروع ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی ۔ یلاریڈی کے اندر سوٹرس ، رین کوٹ جل کر خاکستر ہوگئے ۔ یلاریڈی فائر بریگیڈ عملہ نے پہونچ کر آگ بجھائی ۔ اس حادثہ میں دس لاکھ روپئے کی ملکیت کا نقصان ہوا ۔ اسب انسپکٹر مسٹر کماراجا نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔ ڈرائیور جزوی طور پر زخمی ہونے پر یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔