یلاریڈی ۔ 21 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی اور اس کے تمام منڈلوں پر تلنگانہ سرکار کی جانب سے کروایا گیا جامع سروے کامیاب رہا ۔ بعض جگہوں پر مکانات کو اسٹیکر چسپاں نہ کئے جانے سے عوام میں برہمی دیکھی گئی ۔ لیکن مجموعی طور پر جامع سروے کی جتنی تشہیر کی گئی اتنی ہی کامیابی بھی ملی ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے بھی اپنے آبائی منڈل تاڑوائی کے ایرہ پہاڑ پر موجود رہ کر جامع سروے میں اپنی تفصیلات درج کروائیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جامع سروے کے بعد اکٹوبر سے مستحقین کو تلنگانہ سرکار سے بہترین اسکیمات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا ۔